ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسان ٹریکٹر ریلی تشدد معاملے میں 200 افراد حراست میں

کسان ٹریکٹر ریلی تشدد معاملے میں 200 افراد حراست میں

Thu, 28 Jan 2021 22:17:58    S.O. News Service

نئی دہلی،28؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کے ٹریکٹر پریڈ کے دوران رونما ہونے والے تشدد کے حوالے سے دہلی پولیس اب سخت دکھائی دے رہی ہے ۔ تقریبا 200 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان لوگوں کے خلاف فسادکرنے ،پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے سمیت متعدد سنگین دفعات نافذ کی گئی ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ انہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ اس معاملے میں جو کیس درج کئے گئے ہیں ان میں کئی کسان رہنماؤں کے نام بھی شامل ہیں۔ دہلی کے مختلف تھانوں میں اب تک 22 کیس درج ہوئے ہیں۔ دہلی پولیس نے بتایا ہے کہ تشدد میں تقریباً300 افراد زخمی ہوئے ہیں ، ان میں زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں۔


Share: